آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ‘نقائص سے بھری:لیاقت بلوچ
وزیرآباد(نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم اور ۔
انتظامی نظام چلانا آئین کا بنیادی اور لازمی ڈھانچہ ہے ۔بدنیتی پر مبنی اور زبردستی کی مشکوک اکثریت سے آئینی ترامیم کے ذریعے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ 26 ویں آئینی ترمیم بدنیتی پر مبنی ہے ،نقائص سے بھری ہے‘ 26ویں آئینی ترمیم کی خرابیوں کو نئی قانون سازی یا آئینی ترمیم کے ذریعے دور کرنے کی کوشش آئین کو مزید متنازعہ بنانے کے مترادف ہوگا، آئین سپریم کورٹ کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ آئین سے متصادم قانون یا آئینی ترمیم کو مسترد کردے‘جماعت اسلامی 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کررہی ہے اور اس مقصد کیلئے سینئر وکلاء، آئینی ماہرین پر مبنی پینل بنادیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرآباد کے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ لیاقت بلوچ نے غزہ و لبنان پر اسرائیلی صیہونی بمباری اور بیگناہ انسانوں کے قتلِ عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمِ اسلام کی قیادت اور ادارے کیا غزہ کے آخری فرد کی شہادت اور آخری عمارت کی مسماری کے انتظار میں ہیں۔