عوام ،کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل:اسد الرحمٰن

عوام ،کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل:اسد الرحمٰن

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سابق امیدوار قومی اسمبلی و رہنما مسلم لیگ (ن)چوہدری اسد الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان متشدد و انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

ایک سیاسی جماعت نے سیاست میں تشدد، جھوٹ اور الزام تراشی کو فروغ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالنے جارہے ہیں۔ وہ قیادت سنبھالتے ہی پارٹی کو مزید مضبوط اور متحرک کریں گے ۔ لیگی کارکنوں اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے ۔ شہباز شریف وزارت عظمیٰ اور مریم نواز وزیر اعلیٰ کے منصب پر بیٹھ کر بے لوث عوامی خدمت کر رہے ہیں ، انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک کے تمام مسائل حل ہونگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں