پاکستان ، انڈونیشیا کا تجارتی حجم 3 گنا ممکن:رحمت ہندراتا

پاکستان ، انڈونیشیا کا تجارتی حجم 3 گنا ممکن:رحمت ہندراتا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور انڈونیشیا کے تجارتی حجم کو تین گنا کرنے کی گنجائش موجود ہے جس کیلئے۔

 مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انڈونیشیا کے سفارتخانہ کے چارجڈ افیئر ز رحمت ہندراتا کسوما نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے کہی۔ انہوں نے باہمی سیاسی ومعاشی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ انڈونیشیا اپنے دارالحکومت جکارتہ کو بورنیو کے جزیرہ پر منتقل کر رہا ہے اور آئندہ سال ہم پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ 32 ارب ڈالر سے زیر تعمیر مشرقی کالیمانتان کے نئے شہر میں منائیں گے ۔ انہوں نے اس سال جکارتہ میں ہونے والے ٹریڈ ایکسپو کا بھی ذکر کیا اور فیصل آباد کے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اس ایکسپو میں شرکت کے ذریعے ناصر ف انڈونیشیا بلکہ آسیان کی بہت بڑی منڈی سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا دنیا بھر سے ہر سال بڑی تعداد میں سیاح انڈونیشیا آتے ہیں لیکن پاکستانی سیاحوں کی تعداد بہت کم ہے ۔ 400سے زائد پاکستانی طلبہ وظائف پر انڈونیشیا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں