کمالیہ میں محفل عرفانیہ کا اہتمام ،شہریوں کی بھرپور شرکت

کمالیہ میں محفل عرفانیہ کا اہتمام ،شہریوں کی بھرپور شرکت

جکھڑ (سٹی رپورٹر)کمالیہ کے نجی میرج ہال میں محفل عرفانیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پیر سید حبیب عرفانی چشتی نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیل کے مطابق معروف سکالر و سجادہ نشین دربار سندر شریف ڈاکٹر پیر حبیب عرفانی چشتی کی کمالیہ آمد کے موقع پر نجی میرج ہال میں محفل عرفانیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم این اے ریاض فتیانہ ، وسیم اکرم چوہدری اور عقیدت مند وں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر حبیب عرفانی چشتی نے اس موقع پر حاضرین محفل کے سوالات کے جوابات دئیے اور اپنے خطاب میں کہا کہ رسول پاک ؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،آپ ؐکی بتائی باتوں پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ دریں اثنا پیر حبیب عرفانی چشتی نے نواحی علاقہ دھولر شریف میں سجادہ نشین دربار دھولر شریف پیر علی حیدر شاہ بخاری سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں