چنیوٹ :اے ایس آئی اعجاز احمد کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

 چنیوٹ :اے ایس آئی اعجاز احمد  کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق پولیس اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کا عمل جاری ہے ۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز احمد کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے ترقی پانے والے سب انسپکٹر کو پروموشن کے بیج لگائے ،اس موقع پر سب انسپکٹر اعجاز احمد کے عزیز واقارب کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ڈی پی او نے سب انسپکٹر اعجاز احمد اور اس کے اہلخانہ کو مبارکباد دی،نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں