ٹو بہ:آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے کو ئی اقدامات نہ کئے جا سکے

ٹو بہ:آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے کو ئی اقدامات نہ کئے جا سکے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آوارہ کتوں کے کاٹنے سے خطرناک امراض کے پھیلاؤ کے باوجود ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے کو ئی اقدامات عمل میں نہیں لائے جاسکے ،اور ٹولیوں کی صورت میں گھومنے والے آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے ۔

، شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے ، خطر ناک آوارہ کتے بڑی بڑی ٹولیوں کی صورت میں ہر طرف گھومتے نظر آتے ہیں ،جبکہ فاریسٹ پارک ،اکال والا پارک اور دیگر گرین بیلٹوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے ،جس کے نتیجہ میں وہاں سیر و تفریح کیلئے جانے والے شہریوں اور خواتین کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،اسی طرح کمسن بچوں اور خواتین پر آوارہ کتوں کے حملے بڑھ گئے ، رات کے اوقات میں مساجد جانے والے بھی نشانہ بننے لگے ، عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے فوری کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں