الائیڈ ہسپتال ٹو میں کھٹمل اور کیڑے مکوڑے ، مریض پریشان

الائیڈ ہسپتال ٹو میں کھٹمل اور کیڑے مکوڑے ، مریض پریشان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)الائیڈ ہسپتال ٹو میں آپریشن تھیٹر سمیت مختلف وارڈز میں کھٹمل اور کیڑے مکوڑے گھومنے لگے ۔

، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر مریض اور لواحقین پریشان، سیکرٹری صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ الائیڈ ہسپتال ٹو میں صفائی ستھرائی پر کی ابتر صورتحال نے انتظامی کنٹرول کا پول کھول دیا ہے ۔ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر ،آئی سی یو، بچہ وارڈز سمیت مختلف شعبوں میں زہریلے حشرات کی بھرمار نے مریضوں کی ناک میں دم کردیا ہے ۔ وارڈ کے اندر بیڈز کے نیچے ، سائیڈ ٹیبلوں اور الماریوں پر کھٹملوں کی بھرمار سے مریض پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ آئی سی یو میں داخل مریض بھی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ماہانہ لاکھوں روپے بجٹ صفائی ستھرائی کے نام پر خرچ کرتی ہے لیکن موجودہ صورتحال بدترین انتظامات کی عکاسی کت رہی ہے کھٹمل کے کاٹنے سے انفیکشن ہو جاتا ہے جو مریضوں کے لیے باعث تکلیف ہے ۔ قائم مقام ایم ایس الائیڈ ہسپتال ٹو ڈاکٹر ثاقب منیر کا کہنا ہے کہ صفائی یقینی بنانے اور حشرات کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں