چنیوٹ:منشیات فروش گرفتار، چرس اور آئس برآمد

چنیوٹ:منشیات فروش گرفتار، چرس اور آئس برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، آرگنائزڈ کرائم یونٹ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصر اﷲ خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم آغا رضا کو چرس اور آئس سمیت گرفتار کر لیا ۔

ملزم کے قبضہ سے 1150 گرام چرس اور آئس برآمد کرکے تھانہ سٹی میں منشیات کا مقدمہ درج کر کے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد نے کہا ہے کہ  ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں