جھنگ: انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

جھنگ: انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر آگاہی واک کا انعقاد

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومتی ہدایات کی روشنی میں انسدادِ منشیات اور غیر قانونی سمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر سی ای او ایجوکیشن محمد سرور کی زیر قیادت آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و دیگر سٹاف اور شہری بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ واک کے اختتام پر سی ای او ایجوکیشن محمد سرور نے منشیات کے جسمانی و نفسیاتی نقصانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔ منشیات کا استعمال معاشرے کا ایک بڑا المیہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ شہری ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کا بروقت محاسبہ کیا جاسکے ۔منشیات فری پاکستان حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی ہے ۔معاشرے کے ہرفرد کی اولین ذمہ داری ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے ۔اس موقع پر دیگر اساتذہ نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور تدارک کیلئے نئی کو آگے بڑھنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں