میاں طاہر جمیل کے گھر کا بھی چوروں نے صفایا کردیا

میاں طاہر جمیل کے گھر کا بھی چوروں نے صفایا کردیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع پولیس ڈکیتی، چوری، راہزنی اور لوٹ مار کی دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں کی روک تھام میں ناکامی کا شکار بن گئی۔

 عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر آگئیں۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے قریبی ساتھی میاں طاہر جمیل کے گھر کا بھی چوروں نے صفایا کردیا۔ گھر کے تالے توڑ کر 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری کرلیاگیا۔ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت لوٹ مار کی یومیہ 250 سے زائد وارداتوں میں شہریوں کو نقدی، موبائلز، زیورات، موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیاگیا۔ لیکن اسکے باوجود پولیس کی جانب سے کی جانے والی پٹرولنگ، ناکہ بندی، اسنیپ چیکنگ، اور دیگر اقدامات بے سود اور غیر موّثر ثابت ہورہے ہیں۔پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیاہے لیکن تاحال ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آسکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں