جھنگ میں صبح نو سکول پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا

جھنگ میں صبح نو سکول پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر صبح نو سکول پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے طلبہ میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ تدریسی مواد بھی تقسیم کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح نو سکول پراجیکٹ میں ابتدائی طور پر 25 طلبہ نے داخلہ لیا ہے ،سروے کے دوران 200 کے قریب مزدور بچوں کی فہرستیں تیار کی گئیں،مزید 25 طلبہ کے داخلہ کے ساتھ مجموعی تعداد 50 تک لائی جائے گی،ورکشاپس میں نوکریاں کرنے والے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ دریں اثناڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اپنے آفس میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی سنٹر کے قیام کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی جس میں سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سمیت محکمہ ہیلتھ، تعلیم،سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر ایم عمیر نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور بحالی سنٹر کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں