ملیر میں لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن پھر شروع ، 187 ایکڑ سرکاری زمین و اگزار

ملیر میں لینڈ  مافیا  کے  خلاف  آپریشن  پھر  شروع  ،  187 ایکڑ  سرکاری  زمین  و  اگزار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ملیر میں سرکاری زمینوں پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف ایک مرتبہ پھر آپریشن شروع کر دیا گیا ۔

مراد میمن گوٹھ سب ڈویژن میں محکمہ ریونیو ،اینٹی انکروچمنٹ فورس اور علاقہ پولیس کی بھاری نفری نے اربوں روپے مالیت کی 187 ایکڑ زمین سے قبضہ واگزار کروا لیا ۔ہیوی مشینری کے ذریعے قبضہ کی گئی زمینوں پر لگائی گئی باؤنڈری وال مسمار کر دی گئی ۔بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر مراد میمن گوٹھ سب ڈویژن خالد معروف ،مختیار کار ریاض مغیری کی سربراہی میں محکمہ ریونیو کے عملے اینٹی انکروچمنٹ پولیس اور علاقہ پولیس کے ہمراہ نا کلاس 301 اور 212 دیہہ کھرکھرو میں لینڈ مافیا کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی 187 ایکڑ زمین سے قبضہ واگزار کروا لی اور ہیوی مشینری کے ذریعے زمینوں پر قبضے کے دوران لگائی گئی باؤنڈری وال مسمار کر دی گئی ہے ۔کارروائی کے دوران لینڈ مافیا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین پر موجود لینڈ مافیا سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جسے قانونی تحویل میں لیا گیا اور اس اسلحے کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ویری فکیشن کرائی جائیگی۔ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے لینڈ گریبرز کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اور ان کو گرفتار کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا لینڈ مافیا کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں