محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ، پلان تیار ، ہزاروں اہلکار تعینات

محرم الحرام کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات ، پلان تیار ، ہزاروں اہلکار تعینات

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر،سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ یکم محرم الحرام سے عاشورہ محرم تک گوجرانوالہ ریجن میں 6858 مجالس اور 1588 جلوس نکالے جائینگے۔

 یکم محرم الحرام سے عاشورہ تک گوجرانوالہ ریجن میں 6ہزار 858مجالس کی سکیورٹی پر 5ہزار257پولیس افسر اور ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ 5ہزار899رضاکار بھی مجالس کی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے ۔ریجن میں 1588جلوسوں کی سکیورٹی پر 10ہزار 181پولیس افسر اور ملازمین جبکہ 5ہزار 704رضاکار بھی جلوسوں کی سکیورٹی کے سلسلہ میں پولیس کی معاونت کریں گے ۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے سی پی او اور ریجن کے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوس، مجالس و دیگر مذہبی پروگراموں کے انعقاد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایاجائے،سول ڈیفنس،بم ڈسپوزل سکواڈ، دیگر رضاکار تنظیموں کی بھی خدمات حاصل کی جائیں جبکہ چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایات کی کہ سڑکوں اور چوکوں میں رش نہ ہونے دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں