محرم الحرام میں امن وامان کو یقینی بنایا جائے گا :وزیر بلدیات

محرم الحرام میں امن وامان کو یقینی بنایا جائے گا :وزیر بلدیات

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت کے تحت صوبہ بھر میں۔۔۔

 جامع سکیورٹی اقدامات کے ساتھ جلوسوں کے روٹس پر صفائی’ بجلی کی فراہمی،سٹینڈ بائی جنریٹرزاورنکاسی آب سمیت دیگر تمام ممکنہ میونسپل سروسزکی فراہمی حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہوگی جس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن وامان میں رخنہ ڈالنے والوں کے ساتھ قانون نافذکرنے والے ادارے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس گوجرانوالہ میں گوجرانوالہ گجرات ڈویژن میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔ کمشنر نے صوبائی وزیر کو سکیورٹی انتظامامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وزیر بلدیات نے واسا ہیڈکوارٹرزگوجرانوالہ کا دورہ بھی کیا ،بارشی پانی کے نکاس اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں