مخیرحضرات غریبوں کی مدد کیلئے آگے آئیں، علامہ الیا س قادری

مخیرحضرات غریبوں کی مدد کیلئے آگے آئیں، علامہ الیا س قادری

کراچی (این این آئی) امیر اہل سنت علامہ محمدالیاس قادری نے کہا ہے کہ سارے مسلمان ایک عمارت کی طرح ہیں جس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو طاقت پہنچاتا ہے۔۔

جو اپنے مسلمان بھائی کو نفع پہنچاسکتا ہو تووہ نفع پہنچائے ،جو کسی مسلمان کی پریشانی دور کرے گا،اللہ پاک قیامت کی پریشانیوں میں سے ایک پریشانی دور کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ہونے والے مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے حالیہ مہنگائی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ان پریشان حال افراد کی مدد کیلئے آگے آئیں اور بڑھ چڑھ کر ان کی مدد کریں۔امیر اہل سنت نے کہا کہ غریب و متوسط طبقہ کا اپنی تنخواہ میں گزارا کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں