چنیوٹ:محرم الحرام کے حوالے سے وولینٹیئرز کی تربیتی ورکشاپ

چنیوٹ:محرم الحرام کے حوالے سے وولینٹیئرز کی تربیتی ورکشاپ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲ احمدکی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

سٹی سرکل کے وولینٹیئرز کیلئے پولیس لائن میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا،ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹرز نے وولینٹیئرز کو لیکچر دیا اورسکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی دی انسٹرکٹرز نے وولینٹیئرز کو فزیکل سرچ کے طریقہ کار ،میٹل ڈٹیکٹر کے استعمال سے متعلق بھی آگاہی دی۔وولینٹئرز کو فزیکل سرچ،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیمو دیاگیا،مشق کروائی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام کے سلسلہ میں وولینٹیئرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا سلسلہ جاری رہے گا،محرم الحرام کے دوران تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں