ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، محرم انتظامات پر بریفنگ

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ، محرم انتظامات پر بریفنگ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر کی صدارت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہو ا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ،سی پی او کامران عادل کے علاوہ کمیٹی کے ارکان جعفر علی ہوچہ۔۔۔

ظفر اقبال ناگرہ،عارف محمودگل،خان بہادر ڈوگراورسنیٹر طلال چودھری نے شرکت کی اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے عبدالقادر شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نعمان افضل اعوان،احمد سلیم چشتی،ڈاکٹر شہاب اسلم،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو،ایف ڈی اے ،ہیلتھ،ایجوکیشن،ضلع کونسل،لوکل گورنمنٹ،فیسکو، واسا، بلڈنگز، ہائی ویز، انہاراور دیگر محکموں کے افسر بھی موجود تھے سی پی او نے ضلع میں عشرہ محرم الحرام انتظامات پر بریفنگ دی اور بتایاکہ عشرہ محرم کے پرامن انعقاد کے لئے ضلعی پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی سی پی او نے عیدالاضحی سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں