اسسٹنٹ کمشنر صدر کا رورل ہیلتھ سنٹر چک 30 ج ب کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر صدر کا رورل ہیلتھ سنٹر چک 30 ج ب کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر اورنگزیب گورایہ نے رورل ہیلتھ سنٹر چک 30 ج ب کا دورہ کیا انہوں نے موقع پر ڈاکٹر کی غیرحاضری کی رپورٹ ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فسیلٹیز مینجمنٹ کمپنی کو ارسال کردی اور ۔۔۔

کہا کہ غیر حاضری پر وضاحت طلب کی جائے انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹرمیں صفائی کے ناقص انتظامات اور بیڈ شیٹس تبدیل نہ کرنے کی وجہ دریافت کی اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی کا ریکارڈ بھی چیک کیا اور سنٹر انتظامیہ کو کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں