شہری سے 5 لاکھ روپے رشوت مانگنے پراے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

شہری سے 5 لاکھ روپے رشوت مانگنے  پراے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری سے 5 لاکھ روپے مبینہ طورپر رشوت مانگنے والے اے ایس آئی کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔

۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقے چکنمبر433 کے رہائشی افتخار حسین کی جانب سے عدالتی حکم پر درج کروائے گئے مقدمہ میں موْقف اختیار کیاگیا کہ اے ایس آئی خرم سیف کی جانب سے اس سے مبینہ طورپر 5 لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیاگیاہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں