شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت

  شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے واٹر کارپوریشن کی اہم تنصیبات این ای کے ٹو، این ای کے تھری پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ اور این ای کے اولڈ پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کرکے تنصیبات کا معائنہ کیا اور پانی کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان ،چیف انجینئر ای اینڈ ایم انتخاب احمد راجپوت سمیت دیگر اعلیٰ حکام انکے ہمراہ تھے ۔ سی ای او واٹر کارپوریشن نے تمام افسران کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر کو تمام بلک پمپنگ اسٹیشن سے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی اور اس کی منصفانہ تقسیم کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں ، پانی کی شکایتوں کا فوری طور پر ازالہ ، پانی کی کمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ،لائنوں میں موجود لیکیجز کا فوری خاتمہ اور مکمل صفائی کی جائے ۔ علاوہ ازیں واٹر کارپوریشن ہر سال کی طرح رواں سال بھی محرم الحرام کے انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، اس سے قبل شہر بھر با لخصوص مساجد، امام بارگاہوں ، مجالس گاؤں، سبیلوں اور جلوس کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھ کر سیوریج کے اوور فلو کا خاتمہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں