جھنگ :جون میں پولیس نے 70 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیا

جھنگ :جون میں پولیس نے 70 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیرقیادت جھنگ پولیس کی ریکارڈ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں ماہ جون میں 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا ۔۔

 126 اشتہاری ملزموں اور 4 چور و ڈکیت گینگز کے 12 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے جھنگ پولیس نے ماہ جون میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا ، 126 اشتہاری مجرمان جبکہ 4 چور و ڈکیت گینگز کے 12 ملزمان گرفتار کرکے 26 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ اس دوران ملزمان سے 21 موٹر سائیکلز اور 30 موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ۔ ساؤنڈ سسٹم کے خلاف 2 مقدمات، جعلی نمبر پلیٹ کے خلاف 7 مقدمات جبکہ گاڑیوں میں ایل پی جی کے استعمال پر 45 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ماہ جون میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 53 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ملزمان سے 21 کلو گرام چرس جبکہ 821 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف 60 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ملزمان سے 2 رائفل، 3 بندوق، 5 رپیٹر، 50 پسٹل جبکہ 151 کارتوس برآمد کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں