کسٹمز کا آپریشن،4لاکھ73ہزار لٹرایرانی پٹرول،302گاڑیاں ضبط

 کسٹمز کا آپریشن،4لاکھ73ہزار لٹرایرانی پٹرول،302گاڑیاں ضبط

ملتان (نعمان خان بابر سے )کسٹمزکا ایرانی پٹرول کی سمگلنگ کیخلاف آپریشن ، کروڑوں مالیت کا چار لاکھ تہتر ہزار لٹر ایرانی پٹرول تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ تین سو دو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کوپکڑ کر چار کروڑ روروپے کا ریونیو جمع کر لیا ۔

 کسٹمز کی کارروائیوں سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سیل میں نمایاں کمی آئی اور ائیر پورٹ پر سولہ کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنائی اسی لیے جلد ڈی جی خان میں پانچ نئی چیک پوسٹیں قائم کر کے سمگلرز کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیں گے ۔ جس سے محکمے کو بھی کروڑوں روپے کا فائدہ ہو گا ۔ڈپٹی کلکٹر کسٹم مریم جمیلہ کی روز نامہ دنیا سے گفتگو تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب میں ایرانی پٹرول کی سیل کافی حدتک بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے کسٹمز نے فورٹ منرو میں ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون کر کے چار لاکھ تہتر ہزار لٹر ایرانی پٹرول تحویل میں لے لیا جبکہ تین سو دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑ کر تین سو مقدمات درج کر لیے ۔جس سے محکمے کو چار کروڑ سے زائد کا ریونیو بھی حاصل ہوا اس حوالے سے ڈپٹی کلکٹر کسٹم مریم جمیلہ نے روزنامہ دنیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی پٹرول کیساتھ ساتھ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور موبائلز فونز کے حوالے سے بھی کارروائیاں کا فی حدتک تیز کر دی ہیں جس سے سمگلنگ کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے مریم جمیلہ کا کہنا تھا کہ کسٹمز نے ائیرپورٹ،موٹروویز ، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کسٹم اہلکاروں کو تعینات کیا ہے اور گزشتہ ماہ بھی عملے نے ائیرپورٹ سے سولہ کلو سونا سمگل کرنے کو کوشش کو ناکام بنایا جس کو چئیرمین نے بھی سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں