شہریوں کو محفوظ نظام ٹریفک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں:مقصود لون

شہریوں کو محفوظ نظام ٹریفک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں:مقصود لون

فیصل آباد(انٹرویو:عبدالباسط سے )چیک ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کہا ہے کہ فیصل آباد سٹی ٹریفک پولیس نظام ٹریفک کو بہتر بنانے اور شہریوں کو محفوظ اور منظم نظام ٹریفک کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

 سمندری روڈ، کینال روڈ، ستیانہ روڈ سمیت شہر کی دیگر مین شاہراہوں پر روڈ کٹس، اور یوٹرن کو اپ گریڈکرتے ہوئے ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی گئی ہے ، شہر بھر میں نظام ٹریفک کو منظم اور محفوظ بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے ،رواں سال کم عمر ڈرائیونگ، تیز رفتاری، بغیر لائسنس ڈرائیونگسمیت دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طورپر 5 لاکھ 14 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ آٹھوں بازاروں، ستیانہ روڈ، جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ، کینال روڈ، سوساں روڈ ،سرگودھا روڈ سمیت شہر بھر کی شاہراہوں، اہم مقامات ،چوک چوراہوں پر ٹریفک جام روکنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے ہمہ وقت مثبت اقدامات کر رہی ہے ،رواں سال اب تک خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کی گاڑیوں کے 29 ہزار 163 چالان ،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے 68ہزار 848 ،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے 80 ہزار 857  اورکم عمری کے حوالے سے 37398 چالان کئے گئے ۔ سی ٹی او فیصل آباد نے مزید کہا کہ اوور اسپیڈنگ کو روکنے اور تیز رفتاری کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے اسپیڈ گن کا بھی استعمال کیا جارہاہے ۔ ٹریفک لائسنس کے اجراء اور ٹیسٹنگ میں شفافیت لانے کیلئے بھی سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں