جڑانوالہ :وارداتیں جاری، شہری ہزاروں نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

جڑانوالہ :وارداتیں جاری، شہری  ہزاروں نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ پولیس ڈکیتی و چوری کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام، شہری نقدی،موبائل ودیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔

بتایاگیا ہے کہ ڈاکوؤں نے تھانہ روڈالہ روڈ سمندرمنڈی 28چک کے قریب ناکہ لگاکر حنیف سمیت متعدد شہریوں سے ہزاروں نقدی اورقیمتی سامان لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر کے علاقہ 60والا سٹاپ پر واقع ایک گھر میں داخل ہو کر نامعلوم چور پنکھا ، واٹرپمپ ودیگر قیمتی سامان لے گئے ۔اسی طرح کھرڑیانوالہ77چک کے رہائشی نوشیر کے گھر میں گھس کر نامعلوم چور واٹر پمپ سمیت دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں