ڈی پی او جھنگ کا تھانہ کوتوالی کا اچانک دورہ، سائلین سے ملاقات

ڈی پی او جھنگ کا تھانہ کوتوالی کا  اچانک دورہ، سائلین سے ملاقات

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔۔۔

 اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ کوتوالی کے اچانک دورے کے دوران پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی پی او نے حوالات، جملہ دفاتر اور فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ۔ ڈی پی او نے مزید کہاکہ کریمنل گینگز، منشیات فروش اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں