دو نہری بند ٹوٹ گئے ،درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا

دو نہری بند ٹوٹ گئے ،درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا

کہروڑ پکا(نمائندہ دنیا)دو نہری بند ٹوٹ گئے ،کئی ایکڑ رقبہ زیر آب اے سی اور ریسکیو ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق موضع فرید آباد میں نہر چورواہ پر 5 فٹ اور پپلی رتھاں نہر پر تقریباً 15سے 20 فٹ کے شگاف پڑ گئے ۔شگاف کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں اور مقامی لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کی نگرانی میں بر وقت شگاف کو مکمل طور پر بند کرادیا۔ اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین نے کہا کہ دونوں شگاف مقامی لوگوں اور ریسکیو کی بر وقت کارروائی سے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ، پپلی رتھاں میں درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب آیا ہے لیکن زیر آب آنے والی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ نہیں ہے ،مقامی لوگوں نے بھر پور تعاون کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں