ماموں کانجن:محکمہ ہیلتھ کی کارروائیاں 5کلینکس ،میڈیکل سٹوروں کے چالان

ماموں کانجن:محکمہ ہیلتھ کی کارروائیاں 5کلینکس ،میڈیکل سٹوروں کے چالان

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )محکمہ ہیلتھ کی کارروائیاں،5مختلف میڈیکل سٹوروں عطائی ڈاکٹروں اورہسپتالوں کا چالان ، 3کوسیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ماموں کانجن ڈاکٹر عطاء الحق شاہ اورڈرگ انسپکٹر تاندلیانوالہ ڈاکٹر ہارون ارشد نے کارروائی کرتے ہوئے آیان میڈیکل سٹور کو چالان کرکے سیل کر دیا ، فیملی کیئر اینڈ گائنی سنٹر کا چالان اور آپریشن تھیٹر سیل ، 553 گ ب میں اظہر فاروق کلینک سیل،505 گ ب ماموکانجن میں فیض احمد ، خضر ڈینٹل لیب کنجوانی کا چالان کیا گیا ۔مجموعی طور پر 5 کلینکس ،میڈیکل سٹورز کا چالان اور 3کو سیل کیا گیا ،چالان مزید کارروائی کے لیے ڈی کیو سی بی فیصل آباد اور پی ایچ سی لاہور کو بھجوا دیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں