لڑکی سے زیادتی کی کوشش ناکامی پر ملزم کا بہیمانہ تشدد

 لڑکی سے زیادتی کی کوشش  ناکامی پر ملزم کا بہیمانہ تشدد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مبینہ طور پر زیادتی میں ناکامی پر ملزم نے لڑکی کو تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 93 چک کے رہائشی انور نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی گھر کے باہر موجود تھی کہ اس دوران ملزم اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ طور پر گھر لیجا کر زیادتی کی کوشش کرنے لگا جس پر لڑکی نے مزاحمت کی تو ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنا یا ،ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں