دربار پیر اکرم علی شاہ کو اوقاف کے حوالے کرنے کا حکم

دربار پیر اکرم علی شاہ کو اوقاف کے حوالے کرنے کا حکم

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے رجانہ میں اٹھنے والے مذہبی انتشار کو ختم کرتے ہوئے دربار عالیہ پیر سید اکرم علی شاہ سمندری روڈ کو محکمہ اوقاف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی ٹوبہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جو فیصلہ دربار عالیہ کے متعلق لیا ہے وہ نہایت خوش آئند ہے اور اس فیصلہ نے علاقے میں بڑھتی بے چینی اور نقص امن کو لاحق خطرے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ۔نقص امن کے خدشات کے پیش نظرگدی نشین پیر سید محسن امیر شاہ ،صاحبزادہ مبشر حسین شاہ گیلانی کی درخواست پر دربار عالیہ کو محکمہ اوقاف پنجاب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے ،دربار کے گدی نشین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے درخواست کی ہے کہ ابرار حسین کے خلاف دربار کے تقدس کو پامال کرنے اور دربار کی عمارت کو نقصان پہنچانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس کارروائی کا حکم دیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد کاروائی کے احکامات جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں