پینسرہ :فیسکو ٹیموں کی کارروائیاں 6بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
پینسرہ (نمائندہ دنیا)فیسکو سب ڈویژن سدھار کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران 6بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق فیسکو سب ڈویژن ٹھیکریوالا کے ایس ڈی او محمد رشید اور سب ڈویژن سدھار کے سید غلام عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سکنہ 77ج ب ملاں پورمیں بلال ،سکنہ 72گلالی پورمیں توحید ، سکنہ 69ج ب میں محمد اشفاق ، سکنہ 67ج ب سدھارمیں عر فان اور سکنہ گلالی پور میں ارشاد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، فیسکوافسران نے ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھیکریوالا میں مقدمات درج کروا دیئے ۔