مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے :ڈی پی او جھنگ

 مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے :ڈی پی او جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے کہا ہے کہ کریمنل گینگز، منشیات فروش اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے اچانک دورے کے دوران پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈی پی او نے نے حوالات، جملہ دفاتر اور فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا ،تھانہ میں موجود سائلین سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ۔محمد راشد ہدایت نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جملہ سٹاف کو فرائض کی انجام دہی بارے بریف کیا جائے تاکہ پولیس افسران اور جوان اپنے فرائض الرٹ ہوکر سرانجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں