پولیس نے 3مبینہ ڈاکووّں کو گرفتار کر لیا، اسلحہ برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے تین مبینہ ڈاکووّں کو حراست میں لے لیا جبکہ انکا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقے چکنمبر 247رب کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ ڈاکووّں قیصر، ندیم اور شاہد کو حراست میں لے لیا جبکہ انکا ساتھی رضوان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی نیت سے چھپے اپنے شکار کے انتظار میں بیٹھے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے نقدی، موبائل، اسلحہ، موٹرسائیکل اوردیگر سامان برآمد کرلیا ۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی۔