حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کی بجائے عوام پر ظلم ڈھا رہی :رانا اختر
کمالیہ (نمائندہ دنیا )معروف سماجی و سیاسی رہنما رانا محمد اختر خاں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت نے بجلی کے بعد عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔۔۔
جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.99 روپے فی لٹر تک کا مزید اضافہ کر کے سخت زیادتی کی گئی ، فارم 47 کی پیداوار جعلی حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے ، عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، بجلی اور گیس کی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکی ، ان حالات میں کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوچکا ۔