سیاست میں کبھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا:سابق تحصیل ناظم کمالیہ

سیاست میں کبھی جھوٹ کا سہارا  نہیں لیا:سابق تحصیل ناظم کمالیہ

جکھڑ (سٹی رپورٹر )سابق تحصیل ناظم کمالیہ پیر سید اختر عباس کرمانی نے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا۔۔

ہمیشہ کوشش کی عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہوں ، مجھے انتقامی سیاست سے نفرت ہے ، ہمیشہ میرٹ پراور بلا تفریق کام کئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کو کبھی بھی ترک نہیں کی، اسی لئے لوگ بھروسہ کرتے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں