چنیوٹ:منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ مجرم کو 9 سال قید اور جرمانہ کی سزا

چنیوٹ:منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ  مجرم کو 9 سال قید اور جرمانہ کی سزا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج امتیاز ندیم نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش سرفراز عرف صفدر کو 9 سال قید اور جرمانہ کی سزا سنادی ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رجوعہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز احمد نے منشیات فروش سرفراز عرف صفدر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1300 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ عدالت میں پیش کیاتھا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سرفراز کو قید کی سزا سنا دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں