ٹھیکریوالا :وارداتوں ،مہنگائی کیخلاف سینکڑوں مزدوروں کا مظاہرہ

 ٹھیکریوالا :وارداتوں ،مہنگائی کیخلاف سینکڑوں مزدوروں کا مظاہرہ

پینسرہ(نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کی حدود میں بڑھتی وارداتوں اور ملک میں مہنگائی کے خلاف مزدور سراپا احتجاج بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان لیبر قومی موومنٹ و حقوق خلق پارٹی کے زیر اہتمام تھانہ ٹھیکریوالا میں بڑھتی وارداتوں اور ملک میں مہنگائی کے خلاف چک نمبر 67 ج ب میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں مزدوروں نے شرکت کی ، مظاہرین نے جھنگ روڈ پر ریلی نکالی ، شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر ٹھیکریوالا پولیس او رمہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین سے خطاب میں چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری، ملک ممتاز،شیخ نثار ،خالد بھولا ،رانا ریاض و دیگر مزدور راہنماوں نے کہا تھانہ ٹھیکریوالا کا علاقہ علاقہ غیر بن چکا ، روزانہ درجنوں وارداتیں معمول بن چکی ہیں،آئے روز ڈاکو شہریوں کو لوٹنے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کر رہے مگر پولیس خاموش تماشائی بن چکی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے دوران ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا کو برطرف کر کے فرض شناس ایس ایچ او تعنیات نہ کیا تو ہزاروں مزدور ڈی سی او آفس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں