ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ کی دفترکے کمیٹی روم میں کھلی کچہری

ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ کی دفترکے کمیٹی روم میں کھلی کچہری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اپنے دفترکے کمیٹی روم میں کھلی کچہری لگائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، واسا،لوکل گورنمنٹ،اراضی ریکارڈ سنٹر،پارکنگ کمپنی،میونسپل کارپوریشن،ہیلتھ،ایجوکیشن کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے کھلی کچہری میں آئے درخواست گزاروں کے مسائل دریافت کئے اورمتعدد درخواستوں کوموقع پر ہی حل کرادیا جبکہ بعض درخواستوں کو ایک ہفتہ میں نمٹا کر آئندہ کھلی کچہری میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔کھلی کچہری کے دوران سائلین نے ہیلتھ، ایجوکیشن، لوکل گورنمنٹ، پارکنگ کمپنی،ریونیو سے متعلقہ شکایات کیں جس پرڈپٹی کمشنر نے افسران کو داد رسی کی ہدایت کرتے ہوئے تحریری طور پر رپورٹ بھی طلب کرلی ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو تیز رفتار ریلیف کے لئے وزیراعلی کی ہدایات پر کھلی کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ، عوامی مسائل کے حل میں بلاجواز تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں