فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی ،12 سو کلو مردہ مرغیاں تلف

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی ،12 سو کلو مردہ مرغیاں تلف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور روڈ اور ۔

ہجویری ٹاؤن میں کریک ڈاؤن کرکے 1200 کلو مردہ مرغیاں تلف، 500 پیکٹ گٹکا ضبط، 2 مقدمات درج، 2 ملزم گرفتار کرادیئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز قاسم رضا نے بتایا کہ لاہور روڈ کھڑیانوالہ میں مانانوالہ سے فیصل آباد مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہجویری ٹاؤن میں کریانہ سٹور سے ممنوعہ گٹکا ضبط کر کے سٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا کر گرفتار کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں