سی پی او کی امام بارگاہ عزا خانہ شبیر میں کھلی کچہری

 سی پی او کی امام بارگاہ عزا خانہ شبیر میں کھلی کچہری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ شبیر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔سی پی او فیصل آبادکامران عادل نے مرکزی امام بارگاہ عزا خانہ شبیر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر ایس پی لائل پور ڈویژن ، ڈی ایس پی کوتوالی اور مرکزی امام بارگاہ کے متولی جعفر حسین بھی موجود تھے ۔ کامران عادل نے فرداً فرداً سائلین کے مسائل سنے ۔اور موقع پر ان کے حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات بھی جاری کیے ۔ سٹی پولیس آفیسر نے کہاکہ آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انسداد جرائم اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے شہریوں کی حفاظت کے لئے فیصل آباد پولیس بخوبی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے ۔عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں