پابندی کے باوجود گٹکا سپاری فروخت کر نے پر مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پابندی کے باوجود گٹکا سپاری فروخت کرنا پان شاپ مالک کو مہنگا پڑ گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹاؤن میں پولیس نے شہری کی شکایت پر کارروائی کی جہاں پان شاپ پر پابندی کے باوجود گٹکا سپاری سرعام فروخت کی جا رہی تھی۔ پولیس نے عمران کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔