فورس کی فلاح کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے :سی ٹی او
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک سٹاف محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے ۔ محکمہ کسی بھی قسم کی کرپشن پر \\\"زیرو ٹالرنس پالیسی\\\"پر عمل پیرا ہے ۔ پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر کے ویژن پر عملدرآمد جاری ہے۔
فورس کی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے کسی ٹریفک اہلکار کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے \\\" ٹریفک جنرل میٹنگ\\\"سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز خالد علیم، ڈی ایس پی ٹریفک صدر محمد اعجاز شاہ، ڈی ایس پی سٹی سعد سعود صفدر واہلہ اور ڈی ایس پی ٹریفک سول لائنز محمد نواز کموکا کے علاوہ سینئر ٹریفک وارڈنز، ٹریفک وارڈنز، لیڈی ٹریفک وارڈنز کے علاوہ ٹریفک اسسٹنس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ ٹریفک بہاؤ کو یقینی بنانے کے علاوہ شہریوں کی سڑکوں پر خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے ۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک