نوسرباز ہزاروں مالیتی سگریٹ لیکر پیسے ادا کئے بغیر فرار

نوسرباز ہزاروں مالیتی سگریٹ لیکر پیسے ادا کئے بغیر فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسرباز ہزاروں روپے مالیت کے سگریٹ لیکر پیسے ادا کئے بغیر فرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ۔۔

جمال اصغر نے پولیس کوبتایا کہ نامعلوم نوسرباز کی جانب سے کال کرکے کشمیر روڈ پر اس سے 80 ہزار روپے سے زائد مالیت کے سگریٹ کے ڈبے منگوائے اور سگریٹ وصول کرکے پیسے ادا کرنے کی بجائے باتوں میں الجھاتے ہوئے موقع سے غائب ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں