اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،ملزم گرفتار

اے این ایف نے منشیات سمگلنگ  کی کوشش ناکام بنا دی،ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافرسیف الرحمن سے 198 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ جو ملزم نے اپنے جوتوں میں چھپائی ہوئی تھی۔گرفتار ملزم سیف الرحمن کو تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں