ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ ، فوت ہو نیوالی نرس کا نام روسٹر سے نکال دیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رورل ہیلتھ سنٹر لنڈیانوالہ میں فوت ہو نے والی سٹاف کی ڈیوٹی لگانے کے معاملے پر روزنامہ دنیا کی خبر کے بعد پنجاب ہیلتھ فیسلٹیز مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ کو ہوش آگئی۔ جس کے بعد مذکورہ سٹاف نرس کا نام پورٹل سے خارج کردیا گیا ۔
آر ایچ سی میں 30 جولائی کو وفات پا جانے والے چارج نرس فوزیہ حبیب کا نام مسلسل ڈیوٹی روسٹر میں شامل کیا جا رہا تھا۔ جبکہ آن لائن پورٹل میں اس کی باقاعدہ غیرحاضری بھی لگائی جا رہی تھی۔ علم میں ہونے کے باوجود انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور چارج نرس کا نام بروقت پورٹل سے نہ ہٹایا گیا۔ روزنامہ دنیا کی جانب سے معاملہ اجاگر کرنے پر پی ایچ ایف ایم سی انتظامیہ کو ہوش آگئی اور مذکورہ نرس کا پورٹل بند کرنے کے بعد ان کا نام آن لائن ڈیوٹی روسٹر سے بھی خارج کردیا گیا ۔