ٹو بہ ٹیک سنگھ:اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ:اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت پرائس فیکسیشن کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،جس میں اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا ازسر نو جائزہ لیا گیا اور تاجران سے مشاورت کے بعدقیمتوں کو طے کیا گیا ،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کوئی بھی دکاندار مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول نہیں کرے گا، تاجر و دکاندار نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے ریلیف کیلئے عوامی خدمت میں کوتاہی کسی بھی سطح پر قبول نہیں، سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر اشیاے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گئی،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جمیل حیدر شاہ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر علی سمیر، اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ثاقب عدنان سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں