مسائل حل کرنے کیلئے اوپن ڈور پالیسی جاری :آصف چودھری

 مسائل حل کرنے کیلئے اوپن ڈور پالیسی جاری :آصف چودھری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل بلا روک ٹوک حل کرنے کیلئے اوپن ڈور پالیسی اختیار کی گئی۔۔۔

 ہے لہٰذا شہری ایف ڈی اے کی سروسز سے متعلق کسی مسئلہ کے حل کیلئے ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو بلاتاخیر ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں متعدد اصلاحات پر عمل پیرا ہیں تاکہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر تیزرفتار سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ ایف ڈی اے کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کوئی درخواست یا فائل بلاجواز زیرالتواء نہ رہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے جبکہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں