کھرڑیانوالہ میں بھی 12ربیع الاول جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں
کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا)12ربیع الاول کوجشن آمد رسولؐ منانے کے سلسلہ میں مین بازار کھرڑیانوالہ میں بھی دیگر شہروں کی طرح جوش وخروش بڑھ گیا، مارکیٹوں میں ہرطرف سبز پرچم لہرا رہے ہیں۔۔۔
چھوٹے بچے بیجز ، سبزٹوپیاں ، سبزلباس اورسبزجھنڈیاں خریدنے میں مصروف ہیں ، سڑکوں پر بڑے بڑے سٹالزسج چکے ہیں جبکہ دکانداروں نے بھی اپنی دکانوں کے آگے 12ربیع الاول کے حوالے سے خریداری کا سامان سجالیا ۔