ایس پی جڑانوالہ کی زیر صدارت 12ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

ایس پی جڑانوالہ کی زیر صدارت  12ربیع الاول کے حوالے سے اجلاس

کھرڑیانوالہ( نمائندہ دنیا )ایس پی جڑانوالہ ٹاﺅن ملک عابد حسین ظفرنے 12ربیع الاول کے جلوسوں کے سلسلہ میں میلادکمیٹی جڑانوالہ اور امن کمیٹی کھرڑیانوالہ کے ممبران کےساتھ میٹنگ کی۔

ایس پی آفس میں منعقدہ اجلاس میں عامر علی ،علامہ تنویر الحسن ،قاری جاوید نقشبندی، بلال عطاری ، ذوالفقار بھٹی، بابر سیالوی، مظہرعطاری ، غلام فریدکونسلر، افنان ارشاد، میاں احسن اور شاہد محمودنے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک عابد حسین نے گفتگو میں کہاہے کہ 12ربیع الاول عقیدت اورخوشی کا دن ہے ، جلوسوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی،کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دینگے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں