ڈی ایس پی تاندلیانوالہ کی تھانہ ماموں کانجن میں کھلی کچہری
ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی تاندلیانوالہ مسعود نذیر نے تھانہ ماموں کانجن میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا جس میں نمبرداران چودھری خلیل،رائے احمد علی مارتھ سمیت سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈی ایس پی مسعود نذیر نے سائلین کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے تھانہ ماموں کانجن کے عملہ کو ہدایات جاری کرتے کہا کہ شہریوں کے مسائل سن کر میرٹ کی بنیاد پرانہیں فوری حل کیا جائے ،غفلت برتنے والے افسران کیخلاف کارروائیاں کی جائینگی ۔انہوں نے ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن ملک اسد اللہ کو تمام چکوک میں ٹھیکری پہرہ لگوانے کے بھی احکامات جاری کئے ۔ مسعود نذیر نے مزید کہا کہ تحصیل بھر کے تمام تھانوں میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔