چنیوٹ میں موسلادھار بارش ،سڑکیں اورگلیاں زیرآب

چنیوٹ میں موسلادھار بارش ،سڑکیں اورگلیاں زیرآب

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ شہراور گردونواح میں موسلادھار بارش ،سڑکیں اورگلیاں زیرآب آگئیں۔تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس، تھانہ صدر، اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے بارش کا پانی جمع ہو گیا۔

 جبکہ بارشی پانی ریسٹ ہاؤس، ججز کالونی اور میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں داخل ہو گیا ،کچہری روڈ، فرنیچرمارکیٹ، محلہ گڑھا، عالمگیر روڈ سمیت دیگر شاہرائیں ندی نالوٍں کا منظر پیش کرنے لگیں ،متعدد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بارش کے پانی میں بندہوگئیں جس سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،بعدازاں میونسپل کمیٹی حکام نے بارشی پانی کی نکاسی مکمل کر کے علاقوں کو کلیئر قرار دیدیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں